Posts

Showing posts from December, 2024

SPARTACUS

Image
 SPARTACUS The death of the legend, Spartacus there is no greater victory than to fall from this world... a free man Why didn't the Romans leave Spartacus alive to be crucified along with his vast army of prisoners? In 73 BC, Rome experienced its largest slave revolt ever. Roman society, increasingly dependent on hundreds of thousands of slaves imported from conquered lands, was unstable and ready to erupt. The man who led this rebellion was a gladiator named Spartacus. He has natural charisma, is a good fighter, and the leader of his gladiator school. One day, he and about fifty other gladiators decided that they had had enough of their lives and decided to run away from school and become runaways in the countryside. They were forced to fight with the authorities during their escape, which led them to call other slaves in the area to join them. War of te Damned,Vengeance,God of the arena,Blood & Sand  

Football

Image
 فٹبال کی دُنیاوں میں آج تک سب سے زیادہ جن دو کھلاڑیوں کا موازنہ ہوا ہے ۔۔۔۔وہ ہیں میسی اور کرسٹیانو رونالڈو ۔۔۔۔میسی کا تعلق ارجنٹینا سے ہے ۔۔۔۔ارجنٹینا عظیم انقلابی لیڈر کامریڈ چی گویرا کا وطن بھی ہے ۔۔۔۔یہ ملک فٹبال کی دُنیا کا بادشاہ ہے ۔۔۔جہاں فٹبال کو باقاعدہ مذہبی تقدس حاصل ہے ۔۔۔۔۔یہاں فٹبال کی پرستش کیجاتی ہے ۔۔۔۔میراڈونا نے فٹبال کی اس جنونی قوم کو ایک بڑا یادگار ورلڈکپ جتوا کر دیا تھا۔۔۔۔ برسوں بعد میسی ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ ارجنٹینا لیکر گئے ہیں ۔۔۔۔میسی نے فٹبال کا شاید ہی کوئی ایسا کپ یا اعزاز ہو جو نہ جیتا ہو۔۔۔۔اور شاید کم ہی کوئی ایسا ریکارڈ ہو گا جو میسی نے سیٹ نہ کیا ہو۔۔۔تاہم میسی فیلڈ کے اندر اور باہر بحیثتِ انسان کوئی اتنی مثالی شخصیت نہیں مانے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔ دوسری طرف پُرتگال کے انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے بھی فٹبال کی فیلڈ میں اس جادوئی کھیل کا پورا پورا حق ادا کیا ہے ۔۔۔۔ان کو انکی جسمانی صلاحیتوں کے سبب سُپر ہیومن بھی مانا جاتا ہے ۔۔۔۔ اِنہوں نے بھی ورلڈ کپ کے علاوہ کوئی ایسا کپ نہیں جو نہ اُٹھایا ہو ۔۔۔رونالڈو کو ہم ذاتی ...

Vehicle Information

 بہت اچھی معلومات  موٹر وے پر سفر گاڑی سٹارٹ کی گئیر میں ڈالی تو گاڑی نے عجیب جھٹکا لیا۔  موٹروے پر 9 بار گاڑی نے گئیر سلیپ کیا نکال دیتی تھی D کو N پر کر دیتی تھی۔ چکری ریسٹ آئریا  میں میں نے کار روکی ۔ ورکشاپ والے سے پلاس اور چابی مانگی اس نے سو روپے مانگے  سو دے کر سستے میں چھوٹنے کا شکر ادا کیا  بونٹ کھولا۔ پہلے مائنس اور پھر پلس ٹرمنل  کھولا اور دونوں کو آپس میں ٹچ کر کے 90 سیکنڈ تک ہاتھ میں پکڑے رکھا۔ دوبارہ پلس پہلے لگانا اور مائنس بعد میں کس دیا۔  گاڑی سٹارٹ کی آج 3 سال ہو چکے ہیں اس بات کو گئیر نے دوبارہ مسلہ نہین کیا۔ صرف کیا ہوا کار کا کمپیوٹر فیکٹری سیٹنگ  پر واپس چلا گیا۔  آپ کو اتنا کام آنا چائیے چھوٹے چھوٹے ہیکس کو یوٹیوب پر دیکھا کریں سمجھا کریں۔  اپنی گاڑی کے ماڈل اور میک کے مطابق آپ کی تحقیق کچھ نہ کچھ ہونی چائیے ۔  یہ ٹیک ٹاک پر اچھلتے ممے دیکھ کر سارا دن ان ٹیکسیوں نے آپ کی مدد کو نہیں آنا جب آپ نے کہیں پھنس جانا ہے کسی مسلے میں۔   گاڑی ہیٹ ہو جائے تو انجن فورا آف مت کریں۔ اگر پنکھے چل رہے ہوں تو۔ ...

قلعہ حلب

Image
 یہ تصویر قلعہ حلب کی فضائی منظر کشی پیش کرتی ہے، جو شام کے شہر حلب کے وسط میں واقع ہے۔ قلعہ حلب دنیا کے قدیم ترین اور عظیم ترین قلعوں میں شمار ہوتا ہے اور اسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کیا گیا ہے۔ تاریخ اور اہمیت: 1. تاریخی پس منظر: قلعہ حلب کی بنیاد تیسری ہزار قبل مسیح میں رکھی گئی، جب اسے ابتدائی تہذیبوں کے زیر استعمال لا کر ایک دفاعی مقام کے طور پر تعمیر کیا گیا۔ اس کی موجودہ شکل مختلف ادوار میں کی گئی تعمیرات اور مرمت کی مرہون منت ہے، خاص طور پر سلجوقیوں، ایوبیوں اور مملوکوں کے عہد میں۔ 2. دفاعی حیثیت: قلعہ ایک بڑی پہاڑی پر واقع ہے، جو اسے دفاعی نقطۂ نظر سے انتہائی مضبوط بنا دیتا ہے۔ اس کے چاروں طرف خندقیں کھودی گئی تھیں، جنہیں دشمن کی پیش قدمی روکنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ 3. ایوبی دور: قلعہ کی موجودہ شکل زیادہ تر صلاح الدین ایوبی کے خاندان کے دور کی مرہون منت ہے، جنہوں نے اس کو مضبوط قلعہ بند مقام میں تبدیل کیا۔ اس وقت قلعہ اندرونی اور بیرونی حملوں سے محفوظ رہا۔ 4. معماری کی خصوصیات: یہ قلعہ ایک بڑی بیضوی چٹان پر قائم ہے، جس کی بلندی تقریباً 50 میٹر ہے۔ قلعہ...

شام

Image
  شام میں حکومت مخالف فورسز کے ہاتھوں بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے شامی فوجی تنصیبات پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ بحیرہ روم کے کنارے شام کے شہر الاذقیہ میں اسرائیل نے نیول فلیٹ پر بمباری کرکے اسے تباہ کر دیا ہے۔  اسرائیلی حکام کا مؤقف ہے کہ اس نے عسکری تنصیبات کو اس لیے نشانہ بنایا ہے تاکہ وہ اس کے خلاف استعمال نہ ہو سکیں اور شدت پسندوں کے ہاتھ نہ لگیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگی بحری جہازوں نے الاذقیہ اور البیضا بندرگاہوں پر حملے کیے جہاں 15 بحری جہاز اور کشتیاں لنگر انداز تھے۔ فوج کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نے شام میں لگ بھگ 350 مقامات کو فضائی کارروائیوں میں بھی نشانہ بنایا ہے۔  اسرائیل کے مطابق اس کی فوج نے دارالحکومت دمشق، حمص، طرطوس اور پالمیرا سمیت دیگر شہروں میں ان مقامات اور فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں جہاں بارود کے گودام، طیارہ شکن ہتھیار اور دیگر اسلحہ بنانے کے مراکز موجود تھے۔

انسانیت کہاں؟

Image
  آج تک گوانتانامو بے کو بدنام جیل کے طور پر جانا جاتا تھا، لیکن بشار الاسد کے بنائے گئے عقوبت خانوں کی حقیقت نے انسانیت کو مزید شرمندہ کر دیا۔ صیدنایا جیل جیسے مظالم کے مراکز میں انسانیت کی تذلیل کی ایسی داستانیں رقم ہوئیں جنہیں سن کر دل دہل جاتا ہے۔ 13 سال تک قید رہنے والے شامی شہری، جو اپنا نام تک بھول گئے، ان مظالم کی جیتی جاگتی مثال ہیں۔  اللہم شتت شملہم و فرق جمعہم۔  شام کے مظلوموں کی آزادی اور ظالموں کے زوال کے لیے دعا گو ہیں!

ابراہیم عطار

Image
ابراہیم عطار  بہادر کی دشمن بھی عزت کرتاہے: اسپین میں یہ مجسمہ غرناطہ کے فوجی کمانڈر ابراہیم عطار کا ہے جس 1492 میں سرنڈر کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے 100 جنگجوؤں کے ساتھ 65000 صلیبی فوج آدھا دن مقابلہ کیا، آپ کی بہادری سے متاثر ہو کر صلیبیوں نے آپ کا مجسمہ بنایا اور بہت سے صلیبیوں نے آپ کے نام پر اپنے بچوں کا نام رکھا. صلیبیوں نے بھی کبھی کسی بزدل یاغدار اور اپنے ایجنٹ حکمران کا مجسمہ نہیں بنایا نہ اپنے کسی ایجنٹ کی تعریف کی بلکہ کام ہونے تک ان کو استعمال کیا پھر خود بھی ان پر لعنت بھیجتے ہیں. ہسپانیہ میں بھی صلیبیوں نے مسلمانوں میں اپنے سخت ترین دشمنوں اور بہادروں کے مجسمے کھڑے کیا اور ان کی بہادری کا اعتراف کیا.