Football


 فٹبال کی دُنیاوں میں آج تک سب سے زیادہ جن دو کھلاڑیوں کا موازنہ ہوا ہے ۔۔۔۔وہ ہیں میسی اور کرسٹیانو رونالڈو ۔۔۔۔میسی کا تعلق ارجنٹینا سے ہے ۔۔۔۔ارجنٹینا عظیم انقلابی لیڈر کامریڈ چی گویرا کا وطن بھی ہے ۔۔۔۔یہ ملک فٹبال کی دُنیا کا بادشاہ ہے ۔۔۔جہاں فٹبال کو باقاعدہ مذہبی تقدس حاصل ہے ۔۔۔۔۔یہاں فٹبال کی پرستش کیجاتی ہے ۔۔۔۔میراڈونا نے فٹبال کی اس جنونی قوم کو ایک بڑا یادگار ورلڈکپ جتوا کر دیا تھا۔۔۔۔


برسوں بعد میسی ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ ارجنٹینا لیکر گئے ہیں ۔۔۔۔میسی نے فٹبال کا شاید ہی کوئی ایسا کپ یا اعزاز ہو جو نہ جیتا ہو۔۔۔۔اور شاید کم ہی کوئی ایسا ریکارڈ ہو گا جو میسی نے سیٹ نہ کیا ہو۔۔۔تاہم میسی فیلڈ کے اندر اور باہر بحیثتِ انسان کوئی اتنی مثالی شخصیت نہیں مانے جاتے ہیں ۔۔۔۔۔


دوسری طرف پُرتگال کے انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے کرسٹیانو رونالڈو نے بھی فٹبال کی فیلڈ میں اس جادوئی کھیل کا پورا پورا حق ادا کیا ہے ۔۔۔۔ان کو انکی جسمانی صلاحیتوں کے سبب سُپر ہیومن بھی مانا جاتا ہے ۔۔۔۔


اِنہوں نے بھی ورلڈ کپ کے علاوہ کوئی ایسا کپ نہیں جو نہ اُٹھایا ہو ۔۔۔رونالڈو کو ہم ذاتی طور پر میسی سے بڑا فٹبالر اس لیے مانتے ہیں ۔۔۔کہ بھلے انکی ٹرافیاں میسی سے کم ہونگی ۔۔۔۔تاہم یہ دلی اعتبار سے ایک مکمل انسان ہیں ۔۔۔۔اِنہوں نے فلسطین کے مسلے پر ہمیشہ جاندار موقف اختیار کیا ہے ۔۔۔اس کے لیے اِنہیں کافی مالی نقصان بھی ہوا۔۔۔تاہم انہوں نے آج تک کسی بھی اسرائیل سے تعلق رکھ رہے فیفاء آفیشل سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔۔۔۔یہ لاتعداد بے سہارہ بچوں کی کفالت بھی کر رہے ہیں ۔۔۔ اور فری فٹبال اکیڈمیاں بھی چلا رہے ہیں ۔۔۔۔


ہمارا ستارہ تو رونالڈو ہیں ۔۔۔

آپ کا کون ہے ؟؟؟؟؟؟؟!


#Football 

#FIFA

Comments

Popular posts from this blog

Women's Fashion

How To Avoid Lions Insects

Men of two faces